ڈاکٹرز کی جنرل ڈیوٹی لگانے کا انکشاف‘ ہیلتھ کیئر حکام کا اظہار برہمی 

ڈاکٹرز کی جنرل ڈیوٹی لگانے کا انکشاف‘ ہیلتھ کیئر حکام کا اظہار برہمی 

  



 ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے احکامات کے باوجود ڈاکٹروں کی جنرل ڈیوٹی لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔جس حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔اور(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

 ڈاکٹروں کی جنرل ڈیوٹی منسوخ نہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کیخلاف انضباطی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری مراسلہ میں ہے کہ پابندی کے باوجود بعض اضلاع میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز،مرد و خواتین سینیئر میڈیکل آفیسرز کی جنرل ڈیوٹی لگارہے ہیں۔اور اصل جائے تعنیاتی کی بجائے انہیں مرضی کے ہسپتال یا مرکز صحت پر جنرل ڈیوٹی پر بھیج دیتے ہیں۔مراسلہ میں وارننگ دی گئی ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ نے ڈاکٹروں کی جنرل ڈیوٹی ایک ہفتہ میں منسوخ نہ کرکے رپورٹ نہ بھجوائی تو متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیخلاف انضباطی کاروائی کی جائے گی۔

برہمی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...