ملتا ن آرٹس کونسل‘ شہری پر ٹریفک وارڈن کا تشدد‘ فوٹیج منظر عام پر آگئی‘ تحقیقات کا حکم
ملتان (وقا ئع نگار) ملتان آرٹس کونسل کے قریب ٹریفک وارڈن کی شہری کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی اور زدوکوب کے واقعہ کی تحقیقات(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
کا حکم دے دیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ملتان آرٹس کونسل کے قریب ایک ٹریفک وارن نے شہری کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کی اور اسے زدوکوب کیاجس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے چیف ٹریفک آفیسر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن احمد کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر عطیہ ناہید کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے واقعہ کی جگہ سے سی سی ٹی وی کیمرہ کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی جائے گی
حکم /تحقیقات