3قتل‘ مقدمہ میں ملوث ملزم 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ملتان (خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد کے مطابق گرفتار ملزم غلام یاسین کے خلاف شہری محمد ریاض نے 4 دسمبر کو تین افراد کو قتل کرنے کا الزام کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا،مقدمہ مذکورہ ملزم کے خلاف نامزد جبکہ 2 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی شمشاد، 10 ماہ کی بیٹی کرن اور رشتہ دار غلام مرتضیٰ کو بیوی سے تعلقات کے شبہ میں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
حوالے