ملتان میں ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ پولیس غائب
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی، چوری اور نوسربازی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کیعلاقے پل مونڈھیاں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
ولی پل کے قریب تین ڈاکوؤں نے سکندر علی کو روک لیا ملزمان نے خود کو ایک سرکاری ادارے کاافسر ظاہر کیا اور اس کی تلاشی کے دوران نقدی وموبائل فون نکال کر فرار ہوگئے شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں حمزہ سے 15 ہزار روپے چھین لئے گئے شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے میں سبزی منڈی کے قریب ایک نوسرباز نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے عنصر سے موٹرسائیکل ہتھیا لی ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے وسیم اختر اور محمد عامر کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے محمد عثمان نے چہلیک پولیس کو درخواست دی کہ اس کے رکشہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے بستی ملوک پولیس کیعلاقیمیں فرمان علی کے گھر سے تین عدد بکرے، امیر حمزہ کی فیکٹری سے تار، کینٹ پولیس کیعلاقے سے محمد فرحان کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے سے کاشف کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا نواں بھٹہ کی رہائشی عذرا پروین نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان حق نواز، محمد یار، شبیر وغیرہ اس کے بھانے میں داخل ہوئے ملزمان نے بھانے سے 24لاکھ روپے مالیت کے جانور اور موٹرسائیکل چوری کر لیا سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں خورشید کے گھر سے 64 ہزار روپے مالیت کا سامان، الپہ پولیس کے علاقے سے عبیدالرحمان کا موٹرسائیکل، محمد وریا م کے گھر سے 90 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
غائب