شیخ احسن رشید کی سفارش پر ملتان میں پی بی آئی ٹی کا سب آفس قائم کرنے کی منظوری
ملتان(نیوز رپورٹر)سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری‘ جنوبی پنجاب کے معروف صنعتکار شیخ احسن رشید کی سفارش پر ملتان میں پی بی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
آئی ٹی سب آفس قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کی جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی زیربحث آیا۔ چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے بورڈ کے نومنتخب ممبران شیخ احسن رشید‘سہیل الطاف اور عبدالرو ¿ف مختار کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق امور کو اٹھانے کے لئے اجتماعی نقطہ نظر اپنایا جائے گا۔اجلاس میں تمام ممبران نے جنوبی پنجاب کے معروف صنعتکار اور ملتان کے ڈائریکٹر شیخ احسن رشید کی سفارش پر ملتان میں پی بی آئی ٹی کا سب آفس قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ شیخ احسن رشید جنوبی پنجاب کی پہچان ہیں ا ن کی کاروباری شخصیت سے متاثر ہو کر سرمایہ کار جنوبی پنجاب کا رخ کررہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ شیخ احسن رشید سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ان کی سفارش پر بنایا گیا یہ سب آفس جنوبی پنجاب کے دوسرے شہری مراکز کے سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات فراہم کرے گا اورایسے ڈیسک کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں تمام ممبران کا اس بات پر مکمل اتفاق رائے ہوا کہ پی بی آئی ٹی کو اپنے بنیادی مینڈیٹ کی فراہمی کے لئے اپنی صلاحیت کو استوار کرنا ہوگا جو مقامی کاروبار کو زیادہ سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اہم نوعیت کا ہے جبکہ یہ بھی مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے صوبے میں ایف ڈی آئی کو راغب کرنابھی شامل ہوگا۔ تمام ممبران نے پی بی آئی ٹی کو پنجاب میں نئی سرمایہ کاری کی سہولت اور راغب کرنے کے کلیدی کاموں کی تکمیل کے لئے اپنے بہترین تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ملتان کے معروف صنعتکار شیخ احسن رشید‘ خواجہ جلال الدین رومی سمیت دیگر بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔