دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ٹی‘ انجینئرنگ پر عبور حاصل کرنا ہوگا‘ ہاشم جواں بخت

      دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ٹی‘ انجینئرنگ پر عبور حاصل کرنا ہوگا‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ طلبہ کی جدید دور کے علمی تقاضوں سے ہمآہنگی اور ترقی کی دوڑ میں شمولیت کے لیے کمپیوٹرکی تعلیم(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

انفارمیشن ٹیکنالوجی پر دسترس ناگزیر ہے۔ خاص کر اس وقت جب پوری دنیا ڈیجیٹل لائزیشن کے دور میں داخل ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کو تعبیر دینے جا رہی ہے ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں آئی ٹی اور انجینئرنگ پر عبور حاصل کرنا ہو گا اورتحقیق و تخلیق کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے قبل اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر، فیکلٹی ممبران ویگر موجود تھے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تمام اضلاع میں یونیورسٹیوں کا قیام اور اور دیگر تعلیمی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ہیں۔خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی استعداد کار میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا۔یونیورسٹی کے فیز ٹو کی منظوری کے آخر ی مراحل میں ہے جلد فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یونیورسٹی کی باگ دو ڑ قابل ہاتھوں میں ہے اور محنتی فیکلٹی سٹاف محدود وسائل میں بہتر نتائج دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین درسگاہ بنانے کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ خطہ میں تکنیکی ماہرین وقت کی اہم ضرور ت ہیں۔ہمارے ضلع میں دو بڑے فرٹیلائزر یونٹ، شوگر ملز، یونی لیور، کوکا کولا سمیت چھوٹی بڑی صنعتیں ہیں جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں جلد فنکنشل ہو جائے گی جس کا براہ راست فائدہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا کو ہو گا۔ کوشش ہے کہ رحیم یار خان سمیت پورے پنجاب میں طلبہ کو اپنے اضلاع میں اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے مواقع میسر ہوں۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کے سی ایس اینڈ آئی ٹی بلاک کا افتتاح کیا اور سیکورٹی سٹاف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے تقاضے بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول کی فراہمی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے خواجہ فرید یونیورسٹی کے سیکورٹی سٹاف کی پیشہ ورانہ امور میں مہارت کو سراہا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی اس خظہ کا مثالی ادارہ ہے، وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران محنتی، پیشہ ورانہ امور میں مکمل عبور رکھتے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کے لئے انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے اس خطہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے اکیڈمک پروگرام شروع کر رہے ہیں، سٹوڈینٹس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر فیکلٹی کو بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ محدود فیکلٹی کے باوجود یونیورسٹی بہترین نتائج دے رہی ہے اور انشائاللہ آنے والے وقت میں یہ یونیورسٹی نا صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کو لیڈ کرے گی اور اس کے فارغ التحصیل طلبا وطالبات ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور مسنگ سہولیات بارے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ غریب گھرانوں کے ہونہار طلبہ کے لئے سکالر شپ پروگرام حکومتی سرپرستی میں جلد شروع کیا جائے تاکہ ایسے گھرانوں کے ذہین طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیئے جا سکیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت سرکاری ملازمین کوان کے جائزحقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ ایپکاکے باقی ماندہ مطالبات بھی فوری منظورکرکے نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گا۔ضلعی صدرایپکاچوہدری محمدبوٹاعابدکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ زکوۃ اورشیخ زیدہسپتال سمیت دیگرسرکاری محکموں کے ملازمین کے مسائل ان کے علم میں ہیں جن کوحل کرنے کے لیے وہ ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورانشاء اللہ بہت جلدان تمام مطالبات کی منظوری کانوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گا‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں شب وروزصوبہ کومثالی اوراداروں کومضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں اورعوام کوریلیف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اداروں کی بہتری اوروقارکی بلندی کے لیے محنت ولگن سے فرائض انجام دیں ایپکاکے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق کی جدوجہدلائق تحسین ہے‘ قبل ازیں چوہدری محمدبوٹاعابدنے وزیرخزانہ کوسرکاری ملازمین کودرپیش مسائل ومشکلات بارے آگاہ کیااورمحکمہ زکوۃ وشیخ زیدہسپتال کے مطالبات حل کرنے پرزوردیاجس پرانہوں نے یقین دہانی کرائی اس موقع پرعمران ارشد‘ راناقاسم‘ تنویرشاکرسمیت ایپکاممبران کی کثیرتعدادموجودتھی۔
ہاشم جواں بخت