قتل کیس‘ 2افراد کو عمر قید‘ 1‘1لاکھ معاوضہ ادا کرنیکا حکم

  قتل کیس‘ 2افراد کو عمر قید‘ 1‘1لاکھ معاوضہ ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی) ماڈل کورٹ ملتان کے جج عمران شفیع نے دکان کے سامنے ریڑھی لگانے سے منع کرنے کی رنجش میں ایک شخص کو قتل اور 2 افراد کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

دو ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ معاوضہ جبکہ تشدد کیس میں ملوث دونوں ملزمان کو تین تین سال قید جبکہ ایک لاکھ دو ہزار 797 روپے عرش کی رقم بھی ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کی جانب سے پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق شہری محمد صدیق نے 6 ستمبر 2018 کو مقدمہ درج کرایا جس میں ملزمان محمد عمران، محمد سہیل، محمد شعیب اور خادم حسین کو ملوث کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302، 337 A ون اور ٹو 337F ون اور چھ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف الزام تھا کہ مدعی نے انہیں اپنی برتنوں کی دکان کے سامنے ریڑھی لگانے سے منع کیا تھا اور اسی رنجش میں مسلحہ رائفل اور سریوں سمیت ان پر حملہ کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں محمد فاروق قتل ہوگیا تھا جبکہ دو افراد محمد صدیق اور محمد سلیمان زخمی ہوئے تھے۔ تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان محمد سہیل اور محمد عمران کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ معاوضہ ادا کرنے جبکہ ملزمان محمد شعیب اور خادم حسین کو تین تین سال قید اور ایک لاکھ 2 ہزار 797 روپے عرش کی رقم زخمیوں کو ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔
معاوضہ