نیشنل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا پروگرام ڈائریکٹر کی بر طرفی کیلئے مظاہرہ

 نیشنل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا پروگرام ڈائریکٹر کی بر طرفی کیلئے ...

  



 ملتان (وقا ئع نگار) نیشنل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور ودیگر عہدیداروں نے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار حسین(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 شاہ کو عہدے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز چوک کچہری روڈ پر ایک مظاہرہ ہوا۔جس میں نشینل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور۔ضلعی صدر شازیہ ارشد۔جنرل سیکرٹری یاسمین ناز۔ سینیر نائب صدر عبدالقدیر۔رابط سکیرٹری رابعہ بصری۔مہر اشرف ساقی۔تحسین اختر۔دلاور عباس۔سید عرفان ہاشمی۔شیخ شاہد حسین۔نسرین گل۔غزالہ۔کوثر۔قمر النساء۔سلمی نواز۔نسیم اختر۔کوثر پروین۔فہمیدہ بی بی۔غلام خدیجہ۔طاہر عباس۔فرحت عباس۔نوید ہاشمی۔عبدالرشید وغیرہ نے شرکت کی۔مظاہرین نے محکمہ صحت پنجاب اور ڈاکٹر مختیار حسین شاہ مے خلاف خوب نعرے بازی کی۔مظاہرین کی وجہ سے کچہری چوک ٹریفک کیلئے بلاک رہا ہے۔ریلی نکالی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے باہر دھرنا دیا گیا۔مطالبات کے حق کیلئے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے کہا ہے کہ رخسانہ انور۔عافیہ ارشد۔سمیرا ارشد۔محمد اکرام اور شمشاد اختر کو فوری ملازمت پر بحال کیا جائے۔مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پورے پنجاب میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی۔16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔

نیشنل ہیلتھ 

مزید : ملتان صفحہ آخر