11 دسمبر، ایس ایچ او تھانہ قطب پو ر کو3کمسن بچے بازیاب کرانیکا حکم

11 دسمبر، ایس ایچ او تھانہ قطب پو ر کو3کمسن بچے بازیاب کرانیکا حکم

  



 ملتان (خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو حبس بے جا کی درخواست میں تین کمسن بچوں کو بازیاب کراکے 11 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم ہے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

۔ فاضل عدالت میں ملتان کی رخسانہ ملک نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ چند سال قبل واصف علی سے شادی ہوئی تھی جس سے اسکی تین بیٹیاں ہیں، شوہر سے ناچاکی ہوئی تو شوہر نے تینوں بیٹیوں ذونیرہ، جنت اور فائقہ کو چھین کر محبوس بنالیا اور اسے گھر سے نکال دیا تھا۔ جبکہ بیٹیاں ابھی چھوٹی ہیں اور والدہ کے بغیر نہیں رہ سکتی اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ اسکی بیٹیوں کو پولیس کے ذریعے بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر