پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی حاجی ایوب انصاری انتقال کر گئے‘ آج قل خوانی‘ رہنماؤں‘عہدے داروں کا اظہار تعزیت

  پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی حاجی ایوب انصاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی حاجی ایوب انصاری دل کا دورہ پڑنے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے انکا نماز جنازہ طوطلاں والی مسجد میں علامہ مفتی خورشید احمد صدیقی نے پڑھایا۔ ایوب انصاری نہایت ملنسار اور خوشگوار موڈ کے مالک انسان تھے پیپلزپارٹی سے انہیں بے پناہ عشق تھا اور مرتے دم تک پارٹی پرچم کا پرچار کرتے رہے ایوب انصاری کی وفات پر پیپلزپارٹی کا ہر ورکر ہر عہدیدار افسردہ ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے تمام ورکرز و عہدیدران آپس میں ایک خاندان کی طرح ہیں اور آج ہمیں اس طرح افسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہمارے خاندان کا فرد ہم سے جدا ہو گیا ہو ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم ایوب انصاری کے درجات بلندفرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار جنازہ میں شریک پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،بابو نفیس انصاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی،اے ڈی بلوچ، میاں منظور قادر قادری، ضیا انصاری، ایم سلیم راجا، ریاض رضا، چوہدری یاسین، خواجہ عمران،مرزا نزیر بیگ، میر احمد کامران مگسی، سید فرحان زیدی، حاجی امین ساجد، ملک بشیر احمد، حاجی شاہد رضا صدیقی، سلیم شہزاد، ملک سجاد، ملک فیاض، عمران جاوید سمرا، طارق شاد، اللہ بخش بھٹہ، شیخ عمران ٹیپو، اے ڈی جنجوعہ و دیگر پارٹی عہدیدران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا نماز جنازہ میں جمال لابر،فرحان اللہ خان،جمیل کامران انصاری،غلام محی الدین انصاریء،ڈپٹی مشتاق انصاری،عامر انصاری،منظور انصاری،حفیظ بٹ،یوسف انصاری،عرفان انصاری،رانا نعیم،محمد افضل قریشی،زوالفقار انصاری،شفقت بھٹی،حاجی کاشف،حاجی مظہر،ناصر اقبال خٹک،حاجی مشتاق انصاری،حاجی لطیف انصاری،سلیم خان ڈاہر،حاجی عاشق انصاری،حبیب بھٹہ اور انصاری برادری کے سابق ناظمین چیئرمین،کونسلرز نے بڑی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان سمیت اہل محلہ و دوست احباب نے شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے علی ایوب انصاری و دیگر لواحقین سے تعزیت بھی کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب آج ان کی رہائش گاہ محلہ باغ بیگی نزد چو ک شہیداں کے قریب واقع جامع مسجد میں منعقد ہو گی دعا9-30پر ہو گی دریں اثناء پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنماؤں راضیہ رفیق،شگفتہ حبیب اور شبانہ گل بھی مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور ان کے اہل خانہ سے ایوب انصاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
انتقال