قاسم بیلہ‘ جرائم پیشہ عناصر کا پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ محبوس بنانے کا انکشاف

  قاسم بیلہ‘ جرائم پیشہ عناصر کا پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ محبوس بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) قاسم بیلہ میں بارہ افراد نے کینٹ پولیس کے اہلکاروں کو محبوس بنالیا اور فائرنگ کردی تفصیل کے مطابق چوکی قاسم بیلہ میں تعینات پولیس اہلکار خضر عباس اور شوکت وغیرہ نے پل قاسم بیلہ کے قریب گشت پر موجود تھے جہاں پر ملزم اشفاق کسی شخص کو پسٹل دکھارہا تھا اسے پکڑنے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کی کوشش کی تو وہ وہاں سے فرار ہوگیا اسے تعاقب کرکے پکڑ لیا گیا اس دوران اس کے بھائی رزاق، اقبال اور انتظار وغیرہ آگئے انہوں نے ملزم کو پولیس کو تحویل سے چھڑوالیا ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا اور انہیں محبوس بنالیا اس موقع پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کردی اس سلسلے میں کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔
تشدد