کوٹ چھٹہ‘ موٹر سائیکل سواروں کی بھرے بازار میں فائرنگ‘ نوجوان قتل

  کوٹ چھٹہ‘ موٹر سائیکل سواروں کی بھرے بازار میں فائرنگ‘ نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان) پرانی دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی پر بیٹھے 27 سالہ نوجوان حملے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

میں قتل کردیا گیا۔تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر بھرے بازار میں پرانی دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ورثاء کے مطابق 2 ملزمان محمد اسماعیل اور قاسم دادوآنی نے دوکان پر بیٹھے 27 سالہ نوجوان محمد مصطفی دادوآنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا. فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا جہاں پر زخمی مصطفیٰ دادوآنی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا محمد اقبال کا کہنا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے.
قتل