مختلف شہروں میں خوفناک حادثے‘ 4افراد جاں بحق‘ نہر سے بچے کی لاش برآمد
ملتان‘ اوچشریف‘گڑھ مہاراجہ‘خانقاہ شریف (وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) مختلف حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ بس اور ٹرالر کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جلالپور کے قریب اے سی بس ٹرالر کے پیچھے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شخص جسکی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
شناخت نہ ہو سکی جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبداللہ،22 سالہ طاہر،50 سالہ عاشق،اور 35 سالہ منصور جان زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور 5 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔اوچ شریف میں تیز رفتار 2موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک, بتائی جاتی ہے۔حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر پیش آیا, اوچ شریف میں حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک,نواحی علاقے خیر پورڈاہا کے رہائشی محمد بلال اور ارشاد شاہ موٹر سائیکل پر احمد پور شرقیہ جا رہے تھے کہ راستے میں رسول واہ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر میں دی جس کے نتیجے میں محمد بلال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ارشاد شاہ شدید زخمی ہو گیا جائے حادثہ کے قریبی لوگوں اورپیٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا,جبکہ دوسرے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار جائے حادثہ سے فرار ہو گئے مقامی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے ششماہی نہر اے پی برانچ ہیڈ سمہ سٹہ سے نامعلوم پانچ سالہ بچے کی نعش برآمد مقامی لوگوں نے نعش نہر سے نکال کر 15پر اطلاع دی تھانہ سمہ سٹہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر بہاولپور بی وی ایچ ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی اور مساجد میں اعلانات بھی کروادیے اور سوشل میڈیا فیس بک پر تصویر اپلوڈ کی گئی لیکن ابھی تک ورثا کا پتہ نہیں چل سکا اس کے علاوہ تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ دربار سلطان باہو کے نزدیک سیوا سادات اڈا پر دو موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرا گئے۔ دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔حادثہ کی وجہ سے اڈا کسوآنہ کے رہائشی مظہر ولد عبدالرحمان عمر 65 سال اور محمود ولد اللہ دتہ عمر 60 سال موقع پرہی جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص شوکت ولد عبداللہ عمر 27 سال شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال شفٹ کر دیا۔
حادثے