ڈیرہ،جمعیت علماء اسلام (س) اور جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کا مشترکہ اجلاس

  ڈیرہ،جمعیت علماء اسلام (س) اور جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کا مشترکہ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان اور جمیعت طلبا اسلام نظریاتی پاکستان کا مشترکہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا پیر محمد زبیر روحانی بازی مرکزی امیر منعقد ہوا۔جس میں موجودہ ملکی حالات سمیت سیاسی و معاشی صورتحال اور نئی تنظیمی امور پر بحث و مباحثہ و غور فکر کیا گیا۔جس میں مرکزی جمیعت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی عہدیداروں سمیت تمام صوبوں سے عہدیداروں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پیر امداد اللہ خان مروت کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں ڈیرہ ڈویژن کابینہ کے عہدیداروں و جنرل سیکرٹری صفی اللہ خان مروت نے انتظامیہ امور باخوبی ادا کی۔اجلاس میں کراچی بلوچستان صوابی خیبر پختون خواہ لکی مروت کے علما کرام نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں خصو ی طور ہر لکی مروت کے عظیم سیاسی شخصیت اور فخرے تجوڑی محترم مولانا محمد طیب دامان برکاتہم کے شرکت اور تاحیات نظریاتی میں جان و مال کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔اجلاس میں معاشرے کی برائیوں کے خاتمے کیلئے مل جل کر انسانیت کی خدمت کرنا اور جن میں خاص طور پر معاشرے میں سود کے خاتمے کیلئے معاشرے میں منشیات کا خاتمہ و دیگر معاشرتی برائیوں۔سود منشیات اور زنا کے روک تھام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔مرکزی جمیعت علما اسلام نظریاتی کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گے۔ہماری جماعت کے فیصلے مشورے اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کیئے جائے گے۔ہمیں گلی گلی کوچے کوچے میں اپنی جماعت کا پیغام دینا شروع کردے۔ضلعی لیول پر ڈی ار سی کو منعظم کرنا ہے۔اپنی خدمات کو صرف کرنا ہے۔جو سیاست سے بالا تاک سسٹم ہیں۔جماعت کا مقصد شریعت کا نفاذ ہے۔مرکزی جمیعت علما اسلام نظریاتی میں دیگر جماعتوں کے نمائندے دھڑا دھڑ شامل ہو رہئے ہیں۔جماعتی نظام کو منظم اور فعال بنانے کیلئے اور جمیت طلبہ اسلام کی تشکیل نو تنظیم سازی کیلئے صلاح و مشورے کیئے گئے۔جبکہ مرکزی امیر پیر مولانا زبیر روحانی بازی نے صوبہ پنجاب کے امیر علامہ محمد یونس حسن صاحب کو منتخب کرکے باقاعدہ اعلان کردیا۔اور ان کو صوبہ پنجاب کی زمہ داریاں سونپی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشا اللہ میں اپنی زمہ داریوں نبانے کیلئے اپنی جان ومال کی خدمات اقر کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔