بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق،مرد زخمی

بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق،مرد زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا ذرائع کے مطابق رکشے پر تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں ذاکر خیل کے قریب ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں خاتون بس تاجہ بی بی جاں بحق جبکہ عبدالرؤف ولد محمد گل سکنہ داؤد شاہ شدید زخمی ہوگئے جسے تشویشناک حالت میں کے جی این ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے،آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایف آئی آر درج کرائی جارہی تھی وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر