اصلاحی جرگہ صوابی اور راہ امن پاکستان کے زیراہتمام ریلی

اصلاحی جرگہ صوابی اور راہ امن پاکستان کے زیراہتمام ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ) اصلاحی جرگہ ضلع صوابی اور راہ امن پاکستان کے زیرِ اہتمام تورڈھیر میں ریلی اور جلسہ کا انعقاد، ضلع بھر میں نجی سود اور قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی گئی، شرکاء نے بنیز اور پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جس پر سود اور قبضہ مافیا کے خلاف نعرے درج تھے، ڈی۔ سی اور ڈی۔ پی۔ او صوابی معاشرے کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے عملی کردار ادا کریں، علماء، عوامی اور سماجی حلقے بھی اگاہی مہم میں حصہ لیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی علاقہ چھوٹا لاہور (تورڈھیر) میں نجی سودی کاروبار اور لینڈ مافیا سمیت قبضہ گروپ اور صوابی جنرل بس سٹینڈ میں کرپشن کے خلاف عوامی ریلی اورجلسہ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت اصلاحی جرگہ ضلع صوابی کے پریس سیکرٹری حاجی زر جب خان اور راہ امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین نشتر خان نے مشترکہ طور پر کی، اس موقع پر مفتی اعجاز احمد، جنرل سیکرٹری اصلاحی جرگہ صوابی، فیض الحیات نائب صدر راہ امن پاکستان قریش خان جلسئی اور نورل خان نائب صدر اصلاحی جرگہ صوابی بھی موجود تھے، شر کارنے ضلع صوابی میں نجی سودی کا روبار، قبضہ مافیا جنرل بس سٹینڈ صوابی میں کرپشن اور لینڈ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مقرر ین نے واضح کیا کہ ضلع صوابی میں اس وقت بعض شر پسند عناصر نجی سودی کاروبار میں ملوث ہیں جنہوں نے عام لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، اس طرح قبضہ مافیا نے بھی سادہ لوح غریب عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر صوابی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سمیت ضلع بھیر کے علماء اکرام، سماجی، عوامی حلقوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ ترجیی بنیادوں پر اس حرام کاروائیوں پر ایکشن لیں۔