سٹوڈنٹ ایکسپو ادینزئی اینڈ سیرت کوئز مقابلہ 12 دسمبر کو ہوگا

  سٹوڈنٹ ایکسپو ادینزئی اینڈ سیرت کوئز مقابلہ 12 دسمبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ دیر لو ئر (نمائندہ پاکستان) گل آباد کالج‘میں 12دسمبر کو سٹوڈنٹ ایکسپو ادینزئی 2019اینڈ سیرت کوئز کمپٹیشن ہو گا۔آئی جے ٹی نے سالانہ ایکسپو کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں،ناظم اعلی پاکستان محمد عامر خطاب کر یں گے۔اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد اور علاقہ تحصیل ادینزئی جمعیت کے باہمی اشتراک سے سٹوڈنٹ ایکسپو {SEA}ادینزئی 2019اینڈ سیرت کو ئز کمپٹیشن 12دسمبر بر وز جمعرات کو ”گل آباد کالج چمن“میں ہو گا۔تر جمان آئی جے ٹی گل آباد کالج فیاض الحق فیضی کیمطابق سٹوڈنٹ ایکسپو میں مختلف قسم کے ایونٹس،جن میں سیرت النبی ﷺکوئز مقابلہ،محفل مشاعرہ، نیلام گر،کتاب میلہ،ٹیلنٹ گالا،کلچرل سٹالز،تاریخی ماڈلز،کشمیر فوٹو ایکزبیشن منعقد ہو نگے،ایکسپو سے مر کزی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر خصوصی خطاب کر یں گے،اس کے علاوہ پر وفیسر ر ہائش شاہ پر نسپل گل آباد کالج،اورمر کزی وصوبائی قائدین جمعیت شریک ہو نگے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ ادینزئی اسامہ اور ناظم گل آباد کالج معازخان ہمدرد نے مشترکہ پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ ادینزئی کے تمام حلقہ جات کارکنان،پر ائیوٹ و سر کاری سکولزاور کالجزطلبہ کو قافلے کی شکل میں صبح 9بجے پنڈال پہنچے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ا سلامی جمعیت طلبہ نے سالانہ ایکسپو کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔