پشاور،ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری

پشاور،ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران نے صبح صادق کے اوقات میں منڈیوں کا دورہ کر تے ہوئے بولی کے عمل کی نگرانی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے پھل منڈی جی ٹی روڈ کا دورہ کیا جبکہ فوڈ انسپکٹر اعزاز نے سبزی منڈی انقلاب روڈ کا دورہ کیا۔ افسران نے بولی کے عمل کی نگرانی کر تے ہوئے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ منڈیوں کی نگرانی اور سرکاری نرخ نامہ جاری کرنے کا مقصد ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہے اور مصنوعی گران فروشی پر قابو پانا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے تما م ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پشاور میں سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کر وایا جائے اور خلاف ورزی کر نے والوں کو جیل منتقل کیا جا ئے۔انھوں نے اس ضمن میں عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خریداری کر تے وقت دکاندار کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کریں خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 پر اطلاع دیں۔ عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔