موجودہ حکومت سے موٹروے بنانے کی توقع رکھنا احمقانہ فعل ہے، زاہداکرم درانی
بنوں (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے ممبر قومی اسمبلی وسٹینڈنگ کمیٹی آئل اینڈ گیس وتوانائی کے رکن زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پلان اے بی کے بعد سی بھی ترتیب کے ساتھ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور یہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے تک پرامن جدوجہد جاری رہے گی جو حکومت ٹماٹر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرسکتی اوربی ار ٹی ابھی تک مکمل نہیں کر سکی ہے اُن سے موٹر وے بنانے کی توقع رکھنا احمقانہ فعل ہے صوبائی حکومت موٹر وے کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہی ہے تبدیلی کے نام نہاد نعرے پر سادہ لوح عوام کو یرغمال بنارکھا ہے بی ار ٹی منصوبے کو دیکھ کر عوام موٹر وے کو گپ سمجھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالغفور خان، بینور کینسر ہسپتال کے انجینئر محمد کامران خان، انجینئر محمد رضوان خان کے پھوپھی کے وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی، چیف آف ٹی ایم اے بنوں حافظ کریم داد خان، ملک آصف خان سمیت دیگر مشران اور سیاسی رہنما بھی موجود تھے ایم این اے زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں کے عوام کو پشاور طرز پرزندگی کے تمام شعبوں میں سہولیات فراہم کی صوبے کا دل ہونے کے باجود پشاور میں جتنی کونسلوں کو گیس میسر ہے اُس سے زیادہ بنوں کے یونین کونسلوں کو قدرتی گیس فراہمی ممکن بنادی گئی ہے جو ہماری عوام سے محبت کا واضح ثبوت ہے جمعیت علماء اسلام اور درانی خاندان نے ہمیشہ بنوں کی تعمیر وترقی میں بنیادی کردار ادا کیا اور یہاں کے صحت تعلیم واٹر سپلائی سمیت دیگر میگاہ پراجیکٹس کو تکمیل تک پہنچادیا جسکی وجہ سے عوام آج جمعیت علماء اسلام سے خوش ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کے مہمان ہے ور بہت جلد عوام کو اس حکومت سے نجات مل جائے گی جس نے اتے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جاری تحریک کے پلان سی کے تحت آج منگل میلہ کے مقام پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا