یونیورسٹی آف پشاور اور ایگریکلچر یونیورسٹی دو کروڑ 54 اکھ ٹوکن ٹیکس کے نادہندہ نکلے

    یونیورسٹی آف پشاور اور ایگریکلچر یونیورسٹی دو کروڑ 54 اکھ ٹوکن ٹیکس کے ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کیمطابق ایگریکلچر یونیورسٹی خیبرپختونخواہ کے ٹرانسپورٹ ڈٰپارٹمنٹ کے ذمہ مختلف گاڑیوں کی مد میں ایک کروڑ 27 lاکھ کا نادہندہ ہے۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر اعجاز خان کے مطابق ادارہ ہٰذہ نے پچھلے سال بھی ٹوکن ٹیکس کی مد میں کوئی رقم جمع نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف پشاور کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ستائس لاکھ ٹوکن ٹیکس کے بقایاجات ہے جس میں ابھی تک کوئی ریکوری نہیں کی گئی۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آفس کے ذمہ نو کروڑ روپے کے واجبات ہیں لیکن دفتری خط و کتابت کے مطابق انہوں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی حامی بھر دی ہے۔ اسی طرح پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ تین لاکھ 71 ہزار ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے۔ ایکسائز ٹیکسیشن یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ذمے واجب الادا 94 لاکھ جب کہ خیبر میڈیکل کالج نے 51 لاکھ روپے کا ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کردیا ہے۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر اعجاز خان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کیساتھ خط و کتابت جاری ہے اور جلد ہی وہ واجب الادا رقوم کی مد میں ریکوری کا عمل شروع کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر