اخبار فروشوں کیلئے ٹکا خان کی خدمات قابل تعریف ہیں، شیخ رشید احمد

  اخبار فروشوں کیلئے ٹکا خان کی خدمات قابل تعریف ہیں، شیخ رشید احمد

  



پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے لال حویلی میں ملاقات کی اور اخباری صنعت کے حوالے اور بالخصوص اخبار فروشوں کی درپیش مسائل پر جس میں سرفہرست اخبار مارکیٹ راولپنڈی کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان کی اخبار فروشوں کیلئے کی گئی خدمات کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ایم این اے شیخ راشد شفیق بھی موجود تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر