پارا چنار،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا طلبہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

  پارا چنار،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا طلبہ کے ہمراہ احتجاجی ...

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا طلبہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے کمیونٹی اساتذہ کے ساتھ کئے گئے وعدے جلد پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیاپاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز آل پاکستان کے صدر مظاہر حسین عرفانی اور دیگر اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز 1995 سے ملک بھر کے 137 اضلاع میں سات لاکھ طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں اور ان سکولوں میں 11908 اساتذہ جن میں 70 فیصد فیمیل ٹیچرز ہیں اور وہ دور دراز پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیبر لاء کے مطابق مزدور کی کم از کم اجرت 20000 روپے ہیں جبکہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کو صرف آٹھ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہیں اور وہ بھی بدقسمتی سے گذشتہ کئی ماہ سے بند ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کمیونٹی اساتذہ کو ایک سال کے اندر مستقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا اور اساتذہ کو 25 سال سے خدمات انجام دینے کے باوجود مستقل نہ کرنا انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے اساتذہ رہنماؤں نے وزیر اعظم، صدر پاکستان، چیف جسٹس اور وزیر تعلیم شفقت محمود سے اساتذہ کو مستقل کرنے اور تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر