کنٹونمنٹ بورڈ مردان میں کھلی کچہری کا انعقاد

    کنٹونمنٹ بورڈ مردان میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



مردان(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ مردان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاکینٹ کی ایگزیکٹو آفسیر طیبہ نصیر سندھو نے عوامی شکایات سنیں کھلی کچہری میں کینٹ کے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی شہریوں نے اپنے مطالبات اور بعض مسائل پیش کئے جس پر ایگزیکٹو آفیسر نے موقع پر احکامات جاری کئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو نے کہاکہ ان کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں اورکسی بھی شکایت یا مسئلے کے لئے ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس بروقت جمع کریں کیونکہ ان کے ٹیکسوں کا پیسہ ترقیاتی کاموں اورکینٹ کے لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے شہری تعاون کریں اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے مخصوص کوڑا دانوں میں ڈالا کریں انہوں نے مزید کہاکہ چھاؤنی کی خوبصورتی اور مسائل کے حل کے لئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر