پی 55کے کوگیس دینے سے صارفین گیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جمشید مہمند

پی 55کے کوگیس دینے سے صارفین گیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جمشید مہمند

  



تخت بھائی(نما ئندہ پاکستان) تخت بھا ئی سے پی کے 55 کو گیس پائپ لائن دینے سے گیس صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔رکن صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی دور حکومت میں اپنے حلقے کے لیے ایک ارب روپے سے زائد خطیر رقم کی لا گت سے گیس کا بڑا منصو بہ منظورکروایا تھا۔ جس سے تخت بھائی گیس پائپ لائن سے کنکشن لینا درکار ہے جس پر تخت بھائی کے شہری علا قہ اور گردو نواح کے گیس صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ اس سلسلے میں ایک جرگہ پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری عرفان مہمند کے رہائش گاہ قدرت آباد میں منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی ثوبیہ ضیاء،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی، نائب تحصیلدار سبزعلی خان، مسلم لیگ (ن)ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند، مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معز اللہ خان، سینئر نائب صدر خالد خان مہمند،محکمہ سوئی گیس کے حکام کے علا وہ سابق ناظمین خیرالبشر، حاجی عمرا خان ٹھیکدار، جاوید ٹھیکدار،، میاں محب اللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ عما ئدین علا قہ کی موجودگی میں رکن صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند، سوئی گیس پارٹمنٹ کے انجینئر خورشید خان اور دیگر حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تخت بھائی سے پی کے 55کو گیس سپلائی دینے پر علا قہ گیس صارفین پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے بعد تخت بھائی کے عما ئدین علا قہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر رکن صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند کے حلقے کو گیس کنکشن دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر