ضیاء الحق سرحدی کی ڈی جی خانہ فرہنگ ایران مہران سکندریان سے ملاقات

ضیاء الحق سرحدی کی ڈی جی خانہ فرہنگ ایران مہران سکندریان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ضیاء الحق سرحدی نے گزشتہ دنوں خانہ فرہنگ ا سلامی جمہوریہ ایران پشاورمیں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان سے ملاقات کی اور انہیں پشاور میں بحیثیت ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کی معاونت ان کے ترجمان حسنین نے کی جبکہ اس موقع پر مذہبی،ثقافتی،تہذیبی اور صحافتی شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی صحافتی برادری کے مابین قریبی روابط کے فروغ اور کالم رائیٹرزکے وفود کے تبادلوں کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سکبدوش ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے رواں سال ماہ فروری میں راقم ضیاء الحق سرحدی صدر اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں 6رکنی وفد ایران کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے شہر تہران بھجوایا تھا وفد نے ایران کے شہر مشہد،قم اور تہران میں مقدس مقامات اور مزارات کے دورے کے ساتھ ساتھ ایران کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی اور وفد نے شعبہ تعلقات عامہ،فارن افیئر،ڈیجیٹل لائبریری،محکمہ ایران شرقی،اسلامک ریسرچ سنٹر اور فارس نیوز ایجنسی کا دورہ بھی کیا تھا۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر بھی ہیں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین نہ صرف مذہبی بنیادوں پر برادرانہ تعلقات استوار ہیں بلکہ دونوں ممالک تہذیبی اور ثقافتی اعتبار سے بھی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن صوبے کے منجھے ہوئے کالم نگاروں پر مشتمل ہے،جو کہ ایک تھنک ٹینک کی حیثیت بھی رکھتا ہے اور جن کے آرٹیکلز اور کالمز قومی اخبارات کے علاوہ بین الاقوامی اخبارات بھی شائع ہوتے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل مہران اسکندریان نے اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سہرایا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے کالم نگاروں کا تبادلہ ہونا چاہیے جبکہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لئے کالم نگار اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ضیاء الحق سرحدی نے انہیں اپنی کتاب ''روشنی کے سفیر''بھی پیش کی جبکہ انہوں نے بھی اپنی دواسلامی کتابیں انہیں پیش کیں۔