ہر عمل فقط رضائے الٰہی کیلئے کیا جائے،عبدالقدیر اعوان

    ہر عمل فقط رضائے الٰہی کیلئے کیا جائے،عبدالقدیر اعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ اپنے ہر عمل کو فقط رضائے باری تعالیٰ کے لیے کیا جائے کیونکہ ہر عمل کی قبولیت دل سے اُٹھنے والی نیت پر ہے او ر ہر لمحہ اپنی ذات کو دیکھنا ہو گا کہ کہیں اپنی بڑائی میں تو نہیں پڑ گیا اس نیت کو خالص کرنے کے لیے اپنے قلب کو درست کریں اس کی اصلاح کے لیے ذکر قلبی اکسیر دوا ہے ا ن خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے مولانا محمد اکرم اعوان ؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں آئے خواتین و حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا ہر ہر حکم جو قرآن کریم میں موجود ہے آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصول ہیں جب ہم اپنی چاہتوں اور اپنی انا میں آتے ہیں تو پھر نا اتفاقی پیدا ہوتی ہے اور ایک دوسرے سے دوری ہو جاتی ہے جس کی آج پوری قوم شکار ہے۔بیان کے آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی ااجتماعی دعا فرمائی اور ایک ایک فرد کو اسلام اور وطن عزیز کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو کہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر