پبی میں ڈی سی کی ہدایت پر مختلف مقامات پر انتظامیہ کے چھاپے

    پبی میں ڈی سی کی ہدایت پر مختلف مقامات پر انتظامیہ کے چھاپے

  



پبی (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید, اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیرنے جہانگیرہ, شیدو, حکیم آباد, سپین خاک, جلوزئی, صلح خانہ میں ہسپتالوں, بی ایچ یوز, اے ڈی پی سکیم, پیٹرول پمپس, بازاروں اور مختلف حلقوں کے پٹوارخانوں کے اچانک معائنے کئے جس میں غیر حاضر سٹاف, سکولوں اور ڈسپینسری اور بی ایچ یو میں ادویات کی دستیابی اور عوام الناس کو دینے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اور سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا۔ تاکہ اس پر فی الفور عمل درامد کیا جاسکے اسی طرح پٹوار حلقوں دورے کے دوران ریکارڈ کا معائنہ کیا، ریونیو سٹاف کی حاضری، نوٹس بورڈ، ریونیو چارٹ وغیرہ بھی چیک کیے۔ اور ساتھ ساتھ شہر و قریبی قصبہ جات میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخناموں و صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کیلئے سر پرائز چیکنگ کی اس دوران خود ساختہ گرانی اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والوں کے کو جرمانہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...