تخت بھائی،اے سی کی قیادت میں کرپشن کیخلاف واک

تخت بھائی،اے سی کی قیادت میں کرپشن کیخلاف واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان عابدخان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء کی قیادت میں کرپشن کے خلاف واک کیا جو ٹی ایم اے افس سے ملاکنڈ روڈ تک نکالا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کرپشن کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز فرمان علی خان، قیصر خان کنڈی،ٹی ایم او تخت بھائی آمین گل، ٹی او آر ندیم اللہ خان،چیف آفیسر آمیر زیب خان،تحصیلدار افسر خان، نائب تحصیلدار حاجی سبزعلی خان،ریسکیو 1122 کے سٹیشن کوارڈینیٹر محمد اکبر، بار کے صدر قمرزمان خان ایڈو کیٹ کے علاوہ وکلاء،صحافیوں،تاجروں اور سماجی ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ کرپشن جیسے لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے بحثیت پاکستانی موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ کرپشن کی جڑیں کاٹنے کیلئے حکومتی اداروں سے بھرپور تعاون سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کا اھم ایجنڈہ ہے۔ جسے بلا خوف و خطر پورا کیا جائیگا۔