حکومت ورسک روڈ پر حادثات کا نوٹس لے،حافظ حشمت خان

حکومت ورسک روڈ پر حادثات کا نوٹس لے،حافظ حشمت خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ ورسک روڈ پر پے درپے حادثات حکومت نوٹس لیں۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ چند دنوں میں ورسک روڈپر مسلسل ٹریفک حادثات رونما ہوئے یہ حکومت اور ٹریفک انتظامیہ کی بدانتظامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس روڈ پر بڑے گاڑیوں کی ٹریفک بند کی جائے پشاور میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ورسک روڈ پر واقعہ ہے جس کی وجہ سے بچوں کی جان کو بھی خطرہ لائق ہے حکومت نے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں عوام میں سخت اشتعال پایاں جاتا ہے اگر حکومت اور ٹریفک انتظامیہ نے اس کا نوٹس نہیں لیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ورسک روڈ پر جائے حادثے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بڑی تعدادمیں لوگ جمع تھے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد اس مسئلے کو حل کریں۔ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ میں انشاء اللہ عنقریب اس مسئلے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ٹریفک انتطامیہ سے ملاقات کرونگا اور عوام کے اس درینہ مسئلے سے آگاہ کرونگا۔