دسمبر کی مہم پولیوکیخلاف پیشرفت کا اچھا موقع ہے،چیف سیکرٹری کے پی

  دسمبر کی مہم پولیوکیخلاف پیشرفت کا اچھا موقع ہے،چیف سیکرٹری کے پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر) چیف سکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ دسمبر کی انسداد پولیو مہم میں کارکردگی میں بہتری اور پولیو کے خلاف پیش رفت کا اچھا موقع ہے تاکہ علاقہ میں پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں مرحلہ وار ہونی والی دو انسداد پولیو مہمات اور انکاری والدین کو منانے یا رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کے لئے شروع کی جانے والی مہم میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آج کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر مزید بہتری کی کافی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دسمبر کی انسداد پولیو مہم میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور پولیو کے خلاف پیش رفت کا اچھا موقع ہے، اس لئے مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی توجہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈپٹی کمشنرز کو انکاری والدین کو منانے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر سراہا اور بنوں، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن کی انتظامیہ کو دسمبر کی انسداد پولیو مہم کے معیار میں بہتری کو یقینی بنانے پر ذور دیا۔ انہوں نے اس موقع پر پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ انفارمیشن کو ریڈیوز، سوشل میڈیااور روایتی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ترغیبی عمل اور نفاذ بیک وقت اچھے نتائج دے سکتا ہے۔غلط روایات دہرانے کی وجہ سے خرابیاں آتی ہیں،اچھی روایات کی طرف جانا ہے۔ انہوں نے ڈویژنل اور ڈپٹی ایدمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کو ترجیح دیں۔سسٹم میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کے حل کی مکمل تفصیلات ہونی چاہیں۔صوبے میں لینڈ مافیا کو targetکریں۔یہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہر سرکاری آفیسر اور اہلکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ایک فوکل پرسن ہو جو محکمہ اطلاعات کے میڈیا سیل کے ساتھ انفارمیشن شئیر کرے اور عوامی ایشوز پرفوری رسپانس دیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ فارم مارکیٹس کے آغاز سے قیمتوں میں کمی کا رجحان حوصلہ افزاء ہے۔عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض اولین بنتا ہے۔کمشنرز ملاکنڈ اور ہزارہ، پولیس کے سربراہوں سے مل کرٹورسٹdestinationمیں بہتری، سہولیات، پلاسٹک بیگزکی حوصلہ شکنی، ترغیب اور عمل درآمد کا طریقہ کار طے کریں۔کمشنر ملاکنڈ اور ہزارہ اور پولیس سربراہ مل کر15دن کے اندر ٹورسٹ destination میں سیاحت کے فروغ کیلئے طریقہ کار وضع کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تجاوزات میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔مانیٹرنگ کریں بھر پور کوششوں سے بہتری سامنے لائیں اور عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے مسائل اور سیلاب کا بڑا سبب تجاوزات ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ فیول کی قیمتوں پر نظر رکھیں۔ذخیرہ اندوزی اور ناجا ئزمنافع خوری کی حوصلہ شکنی کریں۔مارکیٹس میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کریں۔صوبے میں نئے شامل شدہ اضلاع میں قیمتوں کے استحکام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک رہے