خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی رشید احمد صدیقی انتقال کر گئے

        خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی رشید احمد صدیقی انتقال کر گئے

  



اوچ دیر لوئر(نمائندہ پاکستان)ایک اور صحافتی چراغ بچ گیا۔ خیبر پختونخواہ کی سینئر صحافی رشید احمد صدیقی انتقال کرگئے۔نماز جنازہ گزشتہ رات ورسک ادینزئی دیر لوئر میں اداکردی گئی۔ نماز جنازے میں صحافیوں، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم گزشتہ پانچ سال سے گردوں کی عارضہ میں مبتلا تھے۔مرحوم نے روزنامہ پاکستان‘ روزنامہ مشرق،روزنامہ آج،روزنامہ آئین اور روزنامہ آج صبح اور ماہانہ ترجمان القران لاھور میں کام کیا۔ وہ زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے۔زمانہ۔ طالبعلمی میں ماہانہ اقبال شاھین ڈائجیسٹ جاری کیا۔مرحوم تین کتابوں کی مصنف تھے۔ اور آج کل علامہ محمد اقبال کی زندگی پر کتاب لکھ رہے تھے۔ ان کا شمار خیبر پختونخواہ کی سینئر صحافیوں میں ہوتا۔ پاکستان میں ان کا ایک وسیع حلقہ احباب تھا۔ وہ ایک اصول پسند صحافی تھے۔ مرحوم انتہائی شریف النفس،اور سادہ طبیعت کا مالک تھا۔ انہوں نے سوگوران میں 2بیٹے اور،4بیٹیاں چھوڑدی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...