عا لمی انٹی کرپشن ڈے کے حوا لے سے آگاہی واک
پبی (نمائندہ پاکستان)انسداد کرپشن کے سلسلے میں 09 دسمبر کو عا لمی انٹی کرپشن ڈے کے حوا لے سے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ جس کیقیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر نے کی تفصیلات ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے انٹی کرپشن کے حولے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ واک کا مقصد کرپشن کا خاتمہ اور کرپشن کی اطلاع متعلقہ محکمے کودینے کے طریقہ کار سے آگاہی کرنا تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ملک سے کرپشن ختم نہ کی جائے،ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جو ملک میں ناسور کی طرح پھیل چکی ہے، اس کا خاتمہ ملک کی بقاء کے لئے ضروری ہے،انہوں نے واک کے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا واک میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر انٹی کرپشن نوشہرہ کمال حسین, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر, پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ کینٹ, ٹی ایم او نوشہرہ اسد خان, ہیڈ اف لائن ڈیپارٹمنٹس اور دیگر محکموں کے افسران نے حصہ لیا