واپڈادرگئی کی طرف سے ملامصری ہیروشاہ میں کھلی کچہری کاانعقاد

    واپڈادرگئی کی طرف سے ملامصری ہیروشاہ میں کھلی کچہری کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)واپڈادرگئی کی طرف سے ملامصری ہیروشاہ میں کھلی کچہری کاانعقاد،بجلی بلوں میں FPA اور ٹیکسوں کی وصولی،ٹرانسفارمروں کی اوورلوڈنگ، خراب بجلی کھمبوں، سٹاف کی کمیابی،جرمانوں اور علاقہ چارسدہ کے بجلی صارفین کی کنڈاچوری اوراس سے لوڈشیڈنگ پر بجلی صارفین برس پڑے۔ایس ای سوات سرکل خالد خان کاشکایات کے ازالے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی کے سب ڈویژن ون کے علاقہ ملامصری ہیروشاہ درگئی میں ایک کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا جس میں واپڈا پیسکو سرکل سوات کے سپرنٹنڈنٹ انجنیئر خالد خان، ڈی سی ایم عبدالودود خان، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ انجنیئر شیررحمان خان،ایس ڈی او فرمان اللہ خان،آمیرمحمدخان، سپرنٹنڈنٹس احسان سہیل خان، ابراہیم خان، وہاب گل خان، سرکل سوات کے وائس چیئرمین نورزاد خان،حیات محمدخان، حاجی فضل کریم،زاہد خان، ہاشم،پیپلزپارٹی کے فضل حق خان،رحیم گل خان، رحمت خان، سابقہ ویلج کونسلز حبیب خان، سلیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔بجلی صارفین نے شکایت کی کہ بہت سے بجلی کھمبے تبدیل کرنے چاہئے جو کہ خطرناک ہیں، کئی ٹرانسفارمرز انتہائی اوورلوڈ ہیں جو بار بار جل جاتے ہیں، ملاکنڈ فری ٹیکس زون ہونے کے باوجود بجلی بلوں میں ٹیکس وصول کیاجارہاہے، FPAکے نام پر الگ پیسے وصول کئے جاتے ہیں جو کہ ظلم ہے۔ جرمانے الگ لگائے جاتے ہیں۔پور ے علاقے کیلئے ایک لائین مین ہے سٹاف کی انتہائی کمی ہے۔بہت سے نوجوان بے روزگار ہیں حکومت فوری بھرتی کریں لیکن اب درگئی کیلئے مزید سٹاف دیاجائے تاکہ عوام کومشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔ضلع چارسدہ کا علاقہ کو بھی ملاکنڈ سے بجلی دیاگیاہے جہاں پر کنڈاکلچر زیادہ ہے اور اسی وجہ سے ہمیں لوڈشیڈنگ کاسامناکرناپڑتاہے۔ ضلع ملاکنڈ اور ضلع چارسدہ کے حدودات کی حساب سے بجلی دیاجائے ان لوگوں کو مردان سے بجلی فراہم کی جائے۔اس موقع پر ایس ای سوات سرکل خالد خان نے بعض صارفین کے مسائیل بروقت حل کردئیے جبکہ عوام کا شکریہ ادا کیا کہ اس علاقے میں بجلی چوری نہ ہونے کی برابر ہے۔ انہوں نے ایکسئن درگئی کو حکم دیاکہ فوری طور پر اوورلوڈ ٹرانسفارمروں، خطرناک بجلی کھمبوں کی پروپوزل بناکر بھیج دے تاکہ ان پر جلد سیے جلد کام کیاجاسکے۔ سٹاف کی کمیابی کا مسئلہ ہے اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ملاکنڈاور چارسدہ کے صارفین کی جو بات ہے میری کوشش ہوگی کہ گرمی کی موسم آنے سے پہلے پہلے اسے حل کیاجاسکوں۔