بنوں،بھاری مقدار میں چائنا سالٹ برآمد،50 ہزار جرمانہ
بنوں (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو50ہزار روپے جر،مانہ کیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ کو تھانہ سٹی کے اے ایس آئی فرید اللہ خان نے اطلاع دی کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پابندی کے باوجود کچھ لوگوں نے پنجاب سے بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ سمگل کیا ہے جسے وہ مختلف علاقوں کو سپلائی کرنے والے ہیں جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور 775کلو گرام بوریوں میں بند چائنہ سالٹ برآمد کرکے ملزمان کو موقع پر50ہزار روپے جرمانہ کرکے مال تحویل میں لے لیا جسے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کی ہدایت پر تلف کیا جائیگا۔