ہنگو،ڈی پی او کا پولیس چیک پوسٹ کا دورہ

ہنگو،ڈی پی او کا پولیس چیک پوسٹ کا دورہ

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ شاہداحمدکاتھانہ صدرسے ملحقہ کاہی پولیس چیک پوسٹ کادورہ.دورے کے دوران ڈی پی اونیچیک پوسٹ کی عمارت کے مختلف حصوں کاجائزہ لیا.دورہ کے دوران ڈی پی اونے روزنامچہ،اسلحہ خانہ اوردیگرریکارڈ سمیت رہائشی بیرکس اور طعام خانے کا معائنہ کیا.ڈی پی اونے پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی' اوران سے ان کے مشکلات اورمسائل کے بارے میں بھء دریافت کیا'اوران کویقین دہانی کرائی کہ پولیس جوانوں کودرپیش مسائل جنگی بنیادوں پرحل کیے جائینگے.پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوشاہداحمدنے کہا کہ ڈسپلن فورس ہونے کے ناطے اپنے چوکیات اورچیک پوسٹس کی صفائی کاخاص خیال رکھیں.انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کی علمبردارفورس ہے اورہمیں ایمانداری،جانفشانی اورپیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرعوام کی خدمت کواپناشعاربناناچاہیے'اچھے اوردوستانہ طرزعمل سے پولیس پرعوام کااعتمادبحال رکھناہے' کیونکہ پولیس پرعوام کااعتمادپولیس کی کارکردگی مزیدبھتربنانے کاباعث بنے گا.ڈی پی اونیچوکی انچارج کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنیعلاقیمیں جرائم پیشہ اورمشکوک افرادپرکڑی نظر رکھتے ہوئے ان کاقلع قمع کریں.اس موقع پرڈی ایس پی سٹی رحمت اللہ خان'ایس ایچ اوتھانہ صدرایس ائی محمودعالم اورچیک پوسٹ انچارج ایس آئی نورخان بھی ڈی پی اوکے ہمراہ تھے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...