ڈیرہ،پولیس کی کارروائی،1 گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

  ڈیرہ،پولیس کی کارروائی،1 گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) نواب پولیس نے خانی کورونہ کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کے دوران ہزاروں روپے مالیت کی چرس، ہیروئن، آئس اور کلاشنکوف برآمد کرکے منشیات فروش کو دھرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں خانی کورونہ کے علاقہ میں تھانہ نواب شہید پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش ارشاداللہ سکنہ گلوٹی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 130کارتوس، 1015گرام چرس، 223گرام ہیروئن اور205گرام آئس برآمد کرلی۔ پولیس نے اس واقعے کی رپورٹ گرفتار منشیات فروش کیخلاف درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...