کوہاٹ بورڈ کے 14 کنٹریکٹ پر بھرتی کلرکس فارغ

کوہاٹ بورڈ کے 14 کنٹریکٹ پر بھرتی کلرکس فارغ

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے 14 کنٹریکٹ بھرتی کلرکوں کو فارغ کردیاگیا فارغ ہونے والوں میں آٹھ سال اور دو سالوں سے فرائض انجام دینے والے شامل ہیں۔کنٹریکٹ ملازمین نے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ میں کنٹریکٹ پر بھرتی چودہ کلرک جوکئی سالوں سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں متعلقہ مجاز حکام نے توسیع نہ دینے پرانہیں ملازمت سے فارغ کردیا۔ اس سلسلے میں فارغ کئے جانے والے ملازمین نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے اور انہیں ملازمتوں پر مستقل کرنے کی منظوری دی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...