پشاور،شہری علاقہ سائنس کالج میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

      پشاور،شہری علاقہ سائنس کالج میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقہ سائنس کالج اوراس سے ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی حسب روایت سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے چنانچہ مذکورہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ کے مکین ذہنی کوفت میں مبتلاہوگئے ہیں اوریہ کہ صبح کے اوقات میں اچانک میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلباء وطالبات اوردفاتراوردوکانوں پرجانے والے افرادبغیرناشتہ کیے جانے پرمجبورہیں لہذابغیرناشتہ کیے سکول وکالجوں کوجانے والے طلباء وطالبات کے ذہنوں پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں علاقہ کے مکینوں کے مطابق سائنس کالج کے علاقہ میں حسب روایت سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کردیاجاتاہے لہذاشام کے اوقات میں سردی کی شدت کوکم کرنے کیلئے جب ہیٹرلگاتے ہیں توسوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے جسکی وجہ سے بچوں کونمونیہ اوردیگرموذہ امراض لاحق ہوگئے ہیں علاقہ کے مکینوں نے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان،جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ سائنس کالج علاقہ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی 24گھنٹے فراہمی کویقینی بنائیں بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے۔