ڈیرہ، کھیلوں کی سرگرمیوں سے طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما ہوتی ہے: بیگم علی امین گنڈاپور

ڈیرہ، کھیلوں کی سرگرمیوں سے طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما ہوتی ہے: بیگم علی ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کھیل کی سرگرمیوں میں طالبات کی نشونما ہوتی ہے اور ان کی جسمانی تربیت اور اپنی مہارت کے بلبوتے پر اپنا مقام حاصل کرتی ہیں۔ طالبات کو کھیلوں کی دنیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کی اہلیہ نے گائید ہا ؤس میں تقریب میں خطا ب کر تے ہوئے کہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گائید ہا ؤس میں ایک پروقار تقریب بسلسلہ تقسیم انعامات گورنمنٹ پرائمر ی سکولز زنانہ سپورٹس فائنل ڈے منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی اہلیہ تھی۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری اینڈ پرائمری سیدہ انجم نے کی جبکہSDEOزنانہ ڈیرہ فرحت یاسمین فائنل سپورٹس ڈے کی میزبان تھیں جبکہ تمام پروگرام کو فائنل ڈے ترتیب دینے میں مس ثوبیہ تبسم ASDEO زنانہ نے سرانجام دیے۔جبکہ سرکل یارک کے مقابلوں میں شیخ یوسف نمبر 2 نے سہ ٹینگی،سادہ ریس،روکاوٹ ریس،ملی نغمے،قومی ترانے میں فسٹ پوزیشن لیکر اپنے سرکلر میں نمایاں رہاشیخ یوسف نمبر2 کی ہیڈ ٹیچر نے مقابلوں میں اہم کردار ہے جنہوں نے انتھک محنت اور کو ششوں سے اپنے سکو ل کا نام روش کیا ہے فائنل مقابلوں میں یارک سرکلر کے جی جی پی ایس لکھرا نے پی ٹی میں سیکنڈ پوزیشن لیکر اپنے سرکلر اور اورآل مقابلوں میں سرکلر یارک کی پوزیشن کو مستحکم رکھا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پورکی اہلیہ نے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ہ انجم اورSDEOڈیرہ زنانہ فرحت یاسمین نے کامیاب طالبات میں سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر ایس ڈی ای او فرحت یاسمین نے سرکلر یارک میں اچھی کارکردگی پرشیخ یوسف نمبر2 اور لکھرا کی ہیڈٹیچرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...