ایبٹ آباد،اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک

    ایبٹ آباد،اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن کے عالمی دن پر کرپشن فری پاکستان کے حوالے ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے،محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی سکول نمبر تین میں پر وقار تقریب اور اگائی ریلی کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احسان احسن تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی تجمل حسین،پرنسپل ہائی سکول نمبر تین ضیاء شاہد پرنسپل ہائی سکول بگنوتر عبدالرشید نے بھی خطاب کیا گورنمنٹ کالج کے طلباء وطالبات نے کرپشن کے حوالہ سے ایک خاکہ بھی پیش کیا اور طلباء نے تقریریں کر کے داد وصول کی،اس موقعہ پر اے ڈی او گشتاسپ خان،سردار مظہر،مختلف سکولز کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور طلباء کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر احسان احسن کا کہنا تھاکہ تعلیمی ادارے پہلی نرسری ہیں جہاں کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ایک اچھی تربیت ممکن ہے انہوں نے میڈیا پر زور دیا وہ معاشرے میں کرپشن کرنے والوں کی نشاندھی کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرپشن کو ختم کرنے اور کرپشن فری پاکستان کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار منعقد کیا کرپشن پر عوام کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ہو وہ درج کرائیں تاکہ اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برائی کو جڑ سے پھینکنا ہوگا، قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی تجمل حسین کا کہنا تھا کرپشن کو ختم کرنے لئے معاشرے سے ناانصافیوں اور نظریہ ضرورت کو ختم کرنا ہوگا اور قانون کی بالادستی سے ہمارا معاشرہ کرپشن فری ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنا محاسبہ ناگزیر ہے بحثیت استاد ہماری زمہ داری ہے بچوں کی اچھی تربیت کریں وہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں،ہمیں تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تربیت کے عمل سے روگردانی نہیں کرنی چاہیے مقررین کا کہنا تھا کسی بھی کام میں اختیار کا غلط استعمال کرپشن ہے،کرپشن کے ناسور کو ختم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں معاشرے میں ہمارے رویہ کیسے ہیں دوسروں کا حق مارتے ہیں،اپنے کردار کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے ہماری اقدار سچ بولنا اور محنت پر یقین رکھنا ہے وطن عزیز کا قیام ایک نظریہ کے تحت عمل میں لایا گیا ہے اپنی زمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے کے لئے کرپشن کا تدارک کرنا ہوگا اس کے لئے ضرور ی ہے معاشرے کا ہر فرد اس کے لئے جدو جہد کرے،اس موقع پر ہائی سکول نمبر تین سے پریس کلب تک ایک اگائی ریلی بھی نکالی گئی ٹی ایم اے کے افسران لوکل ایمپلائز کے صوبائی صدر شوکت کیانی،اور دیگر نے ریلی میں شرکت کی طلباء نے کرپشن کے خاتمہ کے حوالہ سے مختلف کتبے بھی اٹھا رکھے تھے اور طلبہ نے ڈرائنگ چارٹ پر کرپشن کے ناسور سے نجات حاصل کرنے کی اگائی دی جس کو سراہا گیا اس موقع پر کرپشن نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔