پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس،میاں اشتیاق پر اظہار اعتماد

    پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس،میاں اشتیاق پر اظہار اعتماد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بریکوٹ(نمائندہ پاکستان) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا گزشتہ روززیر صدارت باچا حسین خٹک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن مالاکنڈ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری کے پی کے سہیل باچاودیگر نے تنظیمی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پی جے اے کو کے پی کے میں مزید فعال کرنے کیلئے تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر کے پی کے باچا حسین خٹک نے کہا کہ ہمیں اپنی مرکزی قیادت ومرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور مالاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں کیلئے بھی پی جے اے کے پلیٹ فارم سے ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں گے۔