ہتک عزت کیس، گلوکارہ میشاء شفیع نے اپنا بیان قلمبند کرادیا
لاہور(نامہ نگار)گلوکارعلی ظفرکے ہتک عزت کے دعویٰ کے کیس میں معروف ادکارہ صبا حمید کی بیٹی گلوکارہ میشاء شفیع نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔میشاء شفیع نے عدالت میں اپنابیان قلمبند کرتے ہوئے مزید کہا کہ علی ظفرنے ہراساں کیا تو وہ کئی ماہ تک پریشان رہیں، حراسگی کے بعد مالی اورذہنی نقصان اٹھانا پڑا،نیا کنٹریکٹ ملنے پر اپنے خاوند کو بتایا کہ میں نے علی ظفر کے ساتھ کام نہیں کرنا،میشاء شفیع نے بیان قلمبند کراتے ہوئے مزیدکہا کہ نجی کمپنی کے منیجرکوبھی علی ظفرکے ساتھ کام نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا،میشاء شفیع نے اس حوالے سے مختلف لوگوں سے ہونے والے واٹس ایپ مسیج بھی عدالت کودکھائے،میشا نے کہا کہ عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کے لئے ایک آزاد شہری کی حیثیت سے شرکت کی، عورت مارچ کا میرے کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا،علی ظفر نے اس معاملے کواچھالا اورمجھے دباؤ میں لانے کے لئے ایف آئی اے میں درخواست دی،عدالت نے ہرجانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالتی سماعت کے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے میشا شفیع نے کہاکہ مجھے ڈرانے اوردباؤمیں لانے کے لئے یہ دعویٰ دائرکیا گیاہے۔
بیان قلمبند