تیمرگرہ، کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے باہم روابط ضروری ہیں، ریاض ایڈووکیٹ
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے والدین اوراساتذہ کے درمیان روابط ضروری ہے،شرح خواندگی بڑ ھانے کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرناہو گا،ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈ وکیٹ نے تالاش رحمن آباد میں دی ایگلز ہومز سکول کے زیر اہتمام مڈٹرم نتائج کے موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمیں، تراتے اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کئے،جبکہ مختلف کلاسز کے پوزیشن ہولڈ ر طلبہ میں شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے،اپنے خطاب میں سابق ناظم محمد ابراہیم،ادارے کے پرنسپل مختیار علی،ڈائیریکٹر محسن علی و دیگرنے تعلیمی سرگرمیوں کے سا تھ ہم نصا بی سر گرمیوں کی اہمیت پرزور دیا،انہوں نے کہا کہ ہم نصا بی سرگرمیوں سے طلبہ کے خفیہ صلاحیتیں ابھارنے میں مدد ملتی ہے،مقررین نے واضح کیا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں نجی سیکٹر کاکردار نمایاں ہے۔