اراضی قبضہ کیس، ضمانت مسترد ہونے پر2 ملزم فرار،ایک پکڑا گیا

اراضی قبضہ کیس، ضمانت مسترد ہونے پر2 ملزم فرار،ایک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ زمین پر قبضے کے کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان کی فرار کی کوشش،دو فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ایک ملزم کی فرار کی کوشش مدعی مقدمہ اوراس کے وکلاء نے ناکام بنادی۔ملزمان نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے نکلتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی،دو ملزمان جی پی او گیٹ کی جانب سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے جبکہ ایک ملز م نے مسجد گیٹ کی طرف دوڑ لگا دی جس پر مدعی مقدمہ اوراس کے وکلا ء ملزم کو پکڑنے کے لئے اس کے پیچھے بھاگے،انہوں نے فرار ہوتے اسحاق کودبوچ لیا،پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا،دو ملزم عاص محمد اور یعقوب بھٹی فرارہونے میں کامیاب،ملزموں کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں زمین پرقبضے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
اراضی قبضہ

مزید :

صفحہ آخر -