شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزموں کو دوبارہ 23 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزموں فضل داد عباسی اور قاسم قیوم اور شعیب قمر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کردی۔
منی لانڈرنگ