شہری کو جعلی چیک دینے والے  ملزم کی گرفتاری روک دی گئی 

          شہری کو جعلی چیک دینے والے  ملزم کی گرفتاری روک دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور نے شہری کوجعلی چیک دینے والے ملزم کی گرفتاری روک دی اورملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ملزم کی جانب سے عابدہ چوہدری ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ارسلان خٹک ساکن اسلام آباد پرالزام ہے کہ اس نے مدعی حارث جاوید سے قرضہ لیاتھا اوررقرضے کی واپسی کے تقاضے پرملزم نے خالی اکاؤنٹ کاچیک مدعی کودیا جس پرملزم کے خلاف 489 ایف کے تحت مقدمہ درج کیاگیاملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کرائی اورعدالت نے گذشتہ روزدلائل مکمل ہونے پرملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔