شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کروانے کی درخواست پر آج سماعت
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں رواں ہفتے جن سیاسی شخصیات کے مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں آج 10دسمبر کواحتساب عدالت میں شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمدکروانے کی درخواست پر سماعت ہوگی،اسی طرح احتساب عدالت میں 12دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے دو مقدمات آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز جبکہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں 14دسمبر کو رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی سماعت ہوگی۔
آج سماعت