درجہ چہارم بھرتیاں کالعدم قرار دینے کیلئے دائر رٹ سماعت کیلئے منظور

      درجہ چہارم بھرتیاں کالعدم قرار دینے کیلئے دائر رٹ سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواسروس ٹربیونل نے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں درجہ چہارم کی بھرتیاں کالعدم قراردینے کے خلاف دائراپیل سماعت کے لئے منظورکرلی اورنئی بھرتی کے عمل کوروک دیااس موقع پر یاسرسلیم ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائراپیل میں عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذاروں کو ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ میں درجہ چہارم بھرتی کیاگیاتھااوراس مقصدکے لئے تمام قانونی ضابطے مکمل کئے گئے تھے اوران کی بھرتی باقاعدہ ایمپلائمنٹ  ایکسچینچ کے ذریعے ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود رجسٹرارکے حکم پریہ تقرریاں منسوخ کی گئیں اوردوبارہ بھرتیوں کے لئے نیااشتہار جاری کیاگیاجو کہ غیرقانونی اورغیرآئینی اقدام ہے کیونکہ درخواست گذار دو ماہ تک اس میں فرائض بھی انجام دے چکے ہیں انہوں نے عدالت کومزیدبتایاکہ صرف اس بنیاد پرملازمت سے برطرف کرناغیرقانونی اورغیرآئینی ہے کہ طریقہ کارٹھیک طور پر نہیں اپنایاگیالہذاملازمت سے برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں جس پرٹربیونل نے بھرتی کے نئے اشتہار پر عملدرآمد روکتے ہوئے  جواب طلب کرلیاہے۔