تین بچے دادا دادی سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم

تین بچے دادا دادی سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے دادا دادی سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،بچوں کا والدہ کے ساتھ جانے سے انکار اور روتے رہے۔جسٹس انوار الحق پنوں نے عالیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر وفات پا چکا ہوا ہے،ساس نے گھر سے نکال دیا،ساس اور سسر نے بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے،بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا ہے،ماں سے بہتر کوئی بھی بچوں کی پرورش نہیں کر سکتا ہے،عدالتی حکم پر بیلف نے بچوں کو عدالت میں پیش کیا۔عدالتی حکم کے بعد بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور چیخ و پکار کرتے رہے تاہم عدالتی حکم کے بعد والدہ بچوں کو لیکر ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئی۔
بچے حوالے

مزید :

صفحہ آخر -