چیئرمین شیخ زید ہسپتال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

چیئرمین شیخ زید ہسپتال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے طاہر محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سمیت دیگر ملازمین کو حکومتی پالیسی کے تحت انکی ملازمتوں کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا، ملازمین نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود ملازمی کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا، عدالت کے 21جنوری 2019کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

چیئرمین،درخواست

مزید : صفحہ آخر


loading...